بسمہ تعالی السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ! بعد از سلام و تحیت: معظم لہ سے سوال ہے کہ کتاب سلیم ابن قیس ھلالی سے متعلق معظم لہ کیا نظر رکھتے ہیں، کیا یہ کتاب شیعہ فقہاء کے نزدیک معتبر شمار ہوتی ہے۔ کیا یہ بات درست ہے کہ کتاب الرجال تالیف تقی الدین الحسن بن علی بن داؤد الحلی، جامع لرواہ تصنیف محمد بن علی الادبیلی الغروی الحائری اور شیخ المفید نے اپنی رجال کی کتاب تصیح العتقادات الامامیہ میں سلیم بن قیس ھلالی کی کتاب کو غیر معتبر اور ابان بن ابی عیاش کو فاسد راوی قرار دیا ہے؟ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔ اللہ تعالی حامی و ناصر ہو والسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

باسمه تعالی
پاسخ استفتاء شما :

جواب ۳ : شیعوں کے نزدیک سلیم بن قیس ہلالی کی شخصیت معتبر ہے ۔

اور آپ کی کتاب بھی شیعوں کی نگاہ میں قابل اعتبار ہے ۔

صرف چند روایات اس کتاب کی ناقابل اعتبار ہیں جن کا دیگر روایات سے تعارض ہے ۔

باقی تمام روایات اس کتاب کی معتبر ہیں ۔

واللہ اعلم بالصواب

دکمه بازگشت به بالا
بستن
بستن